NewTube

NewTube

Sign In

-30  

-15  

-5  

-1  

+1  

+5  

+15  

+30  




NonConformist

0

0

تہرانی نظام سیاست — اسلام اور مرجعیت کیلئے زہر ہلاہل

  - 3:15

پسِ منظر عین اربعین سے پہلے مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کی جانب سے اکتوبر ۲۰۲۱ کے انتخابات کے بعدحکومت کی تشکیل میں طویل تعطل اور اسکے پیچھے ممکنہ ایرانی ہاتھ نے عراق میں ایران مخالف پُرتشدد واقعات کو جنم دیا۔ نہ صرف ایرانی ملیشیاز پہ حملے ہوئے بلکہ پُرتشدد واقعات میں درجنوں عراقی مظاہرین ، ایرانی ملیشیاز کے ہاتھوں ہلاک و زخمی ہوئے۔ ایک بار پھر یہ سوال اُٹھا کہ ایران ہمسایہ ممالک پہ اپنا سیاسی اور عسکری تسلط قائم رکھنے کیلئے کیا کچھ کرنے پہ آمادہ ہے۔ بات اگر محض سیاسی اور عسکری تسلط تک رہتی تو بھی غنیمت تھی۔ لیکن یہاں تو نوبت یہ آن پہنچی کہ اب "رہبرِ معظم" کی تقلید نہیں بلکہ اطاعت طلب کی جانے لگی ہے۔ مقدمہ سن ۷۹ میں خمینی کے فتوے نے سیاست کو مذہب کے ساتھ نتھی کر دیا۔جہاں یہ آئمہ اطہار علیہم السلام کی سے انحراف تھا وہیں اس فتویٰ نے مذہب کو حکمران کے تابع کر دیا۔مذہب کی وہ وہ تشریح کی گئی کہ مذہب، دربار کے سامنے، سر جُھکائے، ہاتھ باندھے کھڑا نظر آیا۔ تختِ سلطان کے سامنے سربسجود نظر آیا۔ یعنہ کی اُموی اسلام کی تبلیغ و ترویج کا راستہ دوستدارانِ مکتبِ اہلیبیتؑ کو دکھا دیا گیا۔ بات یہیں پہ ختم نہ ہوئی۔ بلکہ اس فتویٰ نے بارہ امامی ، اصولی شیعوں کے درمیان بھی ایک گہری خلیج پیدا کر دی۔ حوزہ علمیہ دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ مرجعیت کے ادارے پہ کاری ضرب پڑی۔ مرجعیت کا وہ ادارہ جہاں تاریخی لحاظ سے کبھی مراجع کے درمیان فتاویٰ پہ اختلاف نزاعی مسئلہ نہیں تھا، وہاں اب ضد، زور، زبردستی، ریاستی پشت پناہی کی بنیاد پہ ایک "مرجع" کے فتاویٰ کو حرفِ آخر بنا کر، جُملہ اصولی شیعوں پہ ٹھونسا جانے لگا۔ میرا مرجع، مرجع – تیرا مرجع ایم آئی سکس ایجنٹ کا فسلسفہ متعارف کروا دیا گیا۔ اب مرجعیت براستہ علم و فقہی دانش نہیں بلکہ خواہش و وصیت کے طفیل ایک سے دوسرے کو منتقل کئے جانے کا راستہ کھول دیا گیا۔ سیاسی مرجعیت کس بلا کا نام ہے، مرجعیت کا ادارہ اس سے بےبہرا ہے۔ لیکن دُکان بھی کُھل گئی۔ اطاعت طلبی بھی شروع ہو گئی۔ الٰہی اسلام کا دھڑن تختہ تو ہو ہی گیا تھا، مرجعیت کے ادارے کے بھی پڑخچے اُڑا دیئے گئے۔


0

0

0

0

0

Share on TwitterShare on Twitter


82 Views

Uploaded 2 years ago  

September 29th 2022  

File Size: 43 MB

Category: Politics







No Comments Yet